ماہ اپریل کے دوران بہاریہ مکئی پر کونپل کی مکھی کا حملہ ہوسکتاہے ،ماہر زراعت

جمعرات 18 اپریل 2024 14:09

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ماہر زراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورنویدامجد نے کہا ہے کہ ماہ اپریل کے دوران بہاریہ مکئی پر کونپل کی مکھی کا حملہ ہوسکتاہے ،لہذاکاشتکار کونپل کی مکھی کے حملہ سے بچاؤ اور فصل کو پہنچنے والے متوقع نقصان کے پیشگی تدارک وکیمیائی طریقہ انسداد کیلئے دانہ دار زہروں کاانتخاب کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے”اے پی پی“کوبتایا کہ کاشتکار ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملہ کی مشاورت کے بغیر زہریلی ادویات کے سپرے سے گریزکریں کیونکہ اس سے جہاں ضرررساں کیڑے مرنے کا امکان ہوتاہے وہیں فصل کے دوست کیڑے بھی مرنے کا خدسہ ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرل سے کاشتہ مکئی کی اچھی پیداوارحاصل کرنے کیلئے چھدرائی بھی اشدضروری ہے لہذاکاشتکار فصل کا معائنہ جاری رکھیں اور اگر کوئی کمزوریا بیمارپودا نظر آئے تو اسے فوری طورپر نکال دیناچاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ پودوں کا درمیانی فاصلہ کم ازکم 6 سے 7انچ اور پودوں کی تعداد34 سے 40 ہزار پودے فی ایکڑ ہونی چاہئیے۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں