قصور میں جلسے کے انعقاد پر شیرافضل مروت سمیت سینکڑوں کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 20 اپریل 2024 15:51

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) قصور میں تھانہ کھڈیاں پولیس نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بغیر اجازت جلسے کے انعقاد پر مقدمہ درج کرلیا۔ضمنی انتخاب کے سلسلے میں بغیر اجازت جلسے کے انعقاد پر سنی اتحاد کونسل کے رہنما شیر افضل مروت اور سردار محمد حسین ڈوگر سمیت 16رہنمائوں اور 500سے زائد نامعلوم کارکنان کو مقدمے میں نامزد کیاگیا۔

(جاری ہے)

مقدمے کے متن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کیطرف سے این او سی حاصل نہیں کیا گیا، جلسے میں ریاست مخالف بیانیہ اپنا کر لوگوں کو انتشار دلانے کی کوشش کی گئی۔سنی اتحاد کونسل کے رہنماں نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ اور 144کی خلاف ورزی کی۔ تھانہ کھڈیاں پولیس نے تعزیزات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں