شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے وایس چانسلر کی زیرصدارت داخلہ کمیٹی کا اجلاس، ماسٹرز پروگرام میں آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 5 دسمبر تک توسیع کا فیصلہ

منگل 10 نومبر 2020 16:44

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے وایس چانسلر کی زیرصدارت داخلہ کمیٹی کا اجلاس، ماسٹرز پروگرام میں آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 5 دسمبر تک توسیع کا فیصلہ
خیرپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2020ء) : شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو کی زیرصدارت داخلہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر شرکاسے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو نے کہا کہ مین کیمپس ، شہداد کوٹ کیمپس اور گھوٹکی کیمپس میں داخلوں کو حتمی شکل دینے کے عمل کو تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم طلبہ و طالبات کو بہترین طریقے سے اعلیٰ تعلیم فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور ملازمین داخلہ کے عمل میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور بالائی سندھ کا تیسرا بڑا تعلیمی ادارہ ہے جو علاقے کے غریب طلبہ و طالبات کو معیاری اعلیٰ تعلیم فراہم کررہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر( ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز) کنوینر ایڈمیشنز کمیٹی نے آن لائن داخلہ کے عمل کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ کافی تعداد میں امیدواروں نے داخلہ حاصل کرنے کیلئے درخواستیں دی ہیں۔

اس موقع پر بیچلر پروگرام میں آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 25 نومبر 2020 تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ماسٹرز پروگرام میں آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 5 دسمبر 2020 تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق شام کے اوقات میں مختلف شعبوں میں بھی داخلہ کا عمل جاری ہے۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ مشوری ڈین فیکلٹی آف آرٹس اور لینگویجز، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی جونیجو ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس شر ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر مقصود ضیائ شاہ ڈائریکٹر گھوٹکی کیمپس، پروفیسر ڈاکٹر چندن لعل ڈائریکٹر شہدادکو ٹ کیمپس، سید منیر شاہ آئی ٹی منیجر، شاہد حسین مہر انچارج ڈائریکٹر ایڈمیشنز و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں