خیرپور، فیس نہ بھرنے پر طلباء ہاسٹل سے رات گئے بیدخل

بدھ 2 فروری 2022 16:30

خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2022ء) خیرپور میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء کے خلاف ہاسٹل میں کارروائی کرتے ہوئے رات دیر گئے طلباء کو ہاسٹل سے نکال دیا، بیدخل 20 سے زائد طلباء نے رات سردی میں کھلے آسمان تلے ہاسٹل کے لان میں گزاری۔

(جاری ہے)

شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ پر الزام لگایا کہ فیسوں میں اضافے کے باعث بروقت فیس نہ بھرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

طلباء کا کہنا ہے کہ پولیس نے انہیں سچل سرمست ہاسٹل، جی ایم ہاسٹل، حامی ہاسٹل سے نکال دیا اور تشدد کرکے 10 طلباء کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بغیر الاٹمنٹ کے رہائشی طلباء کو نکالنے کیلئے پولیس کو کہا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہاسٹل میں نہ تشدد کیا گیا نہ کسی طالب علم کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں