خیرپور میڈیکل کالج کی رجسٹریشن نہ ہوسکی،عدالت عالیہ نے پی ایم ڈی سی سے رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 17 نومبر 2018 15:30

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) خیرپور میڈیکل کالج کی رجسٹریشن نہ ہوسکی،عدالت عالیہ نے پی ایم ڈی سی سے رپورٹ طلب کرلی۔سکھر ہائی کورٹ میں پیشی۔پرنسپل میڈیکل کالج اسد اللہ مہر ۔زیر تعلیم شاگرد بھی پیش۔میڈیکل کالج کو رجسٹریشن نہ ملنے کی وجہ سے مستقبل کے معمار زیر تعلیم بچے بچوں کا مستقبل دائو پر لگ گیا۔عدالت عالیہ کی جانب سے میڈیکل کالج کو داخل جاری رکھنے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابقپی ایم ڈی سی کی جانب سے خیرپور میڈیکل کالج کو رجسٹریشن نہ دینے کے باعث پانچ سو سے زائد میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کا مستقبل خظرے میں پڑنے کے امکان کے سبب خیرپور کی سول سوسائٹی اورزیر تعلیم شاگردوں کی طرف سے سکھر ہائی کورٹ میں داخل پٹیشن کی شنوائی جسٹس محمد شفیع صدیقی۔

(جاری ہے)

جسٹس رشید احمد سومروکی عدالت میں ہوئی۔

عدالت میں شنوائی کے وقت میڈیکل کالج کے جملہ طلبہ و طالبات۔میڈیکل کالج کے پرنسپل اسد الل مہر اور وکیل نثار احمد بھنبھروپیش ہوئے۔ ایڈوکیٹ نثار بھنبھرو نے عدالت عالیہ کو بتایاکہ پانچ سال قبل خیرپور میڈیکل کالج کا آغاز وا ہے اور تاحال خیرپور میڈیکل کالج کو پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن نہ ہوسکی ہے جس کی وجہ سے میڈیکل کالج میں زیر تعلیم سینکڑوں بچوں کا مستقبل خطرہ میں پڑگیا ہے۔عدالت عالیہ نے محکمہ صحت کے صوبائی سیکرٹری سے خیرپور میڈیکل کالج میں داخلے جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے پی ایم ڈی سی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مدعی کے وکیل کو مقدمہ میں وفاقی حکومت کو بھی پارٹی بنانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے دسمبر کے دوسرے ہفتے تک سماعت ملتوی گئی۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں