خیرپور میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروںکی شامت آگئی،موٹرسائیکلیں ضبط

جمعہ 11 جنوری 2019 19:24

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) خیرپور میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں پر شامت آگئی۔ ٹریفک پولیس و ڈسٹرکٹ پولیس والوں کی مٹھی گرم کرو ورنہ ٹریفک پولیس والوں کی جانب سی300روپے کا چلان تھمانے کا سلسلہ شروع۔چالان شدہ یا ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کی موٹر سائیکل تھانے میں جمع۔تفصیلات کے مطابق خیرپور ضلع بھر میں بغیر ہیلمٹ اور ڈارئیونگ لائسنس نہ رکھنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانون کا ڈنڈہ گھوم گیا۔

ڈسٹرکٹ اور ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کے مطابق موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ پہنننے اور ڈرائیونگ لائسنس و گاڑی کے کاغذات اپنے پاس رکھنا ضروری ہیں پر عمل در آمد نہ کرنے والے قانون کی پاسداری کے لئے شہر کے اہم مقامات پرچیکنگ کے بہانے موٹر سائیکل سواروں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل سواروں کے مطابق پولیس والوں کی مٹھی گرم کرنے پر کوئی قانون نظر نہیں آتا اگر کوئی بحث کرتا ہے تواس کو ڈارئیونگ لائسنس ۔

ہیلمٹ نہ پہنننے،گاڑی کے کاغذات کی نقل نہیں اصل دکھائو کا جواز بناکر چلان کاٹ رہے ہیں یہ کون سا انصاف ہے۔شہر میں گاڑی کے کاغذات ،ڈرائیونگ لائسنس موجود ہونے کے باوجود ہیلمٹ نہ پہننے کا جواز بناکر انہیں دونوں ہاتھوں سے وردی کی آڑ میں لوٹ رہے ہیں ان کے خلاف شکایت کرنے سے خوف ہوتا ہے کہ پولیس سے نہ دوستی اچھی نہ دشمنی کا محاورہ فٹ ہوتا ہے۔

موٹر سائیکل سواروںکا کہنا ہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی۔گاڑی کے کاغذات نہ رکھنے یا ڈرائیونگ لائسنس اس کے پاس نہیں ہے تو اس کا چالان جائز ہے نہ کہ ہیلمٹ نہ پہننے کا بہانہ بناکر مٹھی گرم کردو تو ٹھیک ورنہ خلاف قانون عمل ہوتا ہے ان کا ۔انہوں نے ڈی آئی جی سکھر ایس ایس پی خیرپور سے اپیل کی ہے کہ شہر میں موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے تنگ کرنے سے نجات دلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں