خیرپور شہر میں اسٹریٹ لائٹس کا نظام درہم برہم ،سڑکوں پر اندھیرے کا راج،جرائم پیشہ عناصر کی چاندی

منگل 26 مارچ 2019 17:55

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) خیرپور شہر میں اسٹریٹ لائٹس کا نظام درہم برہم ،سڑکوں پر اندھیرے کا راج،جرائم پیشہ عناصر کی چاندی،بلدیہ حکام خاموش تماشائی۔اسٹریٹ لائٹس بحال کی جائے شہریوں ،تاجروں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق الشہباز انجمن تاجران لقمان پھاٹک کے سرپرست ڈاکٹر پیارو خان پھلپوٹو،انجمن تاجران کے سرپرست لالا فرقان شیخ۔

چیمبرز آف کامرس انڈسٹری کے میاں محمد بشیر آرائیں،لالاحاجی عبدالغفار شیخ،انجمن تاجران کے صدر عاشق علی عباسی۔

(جاری ہے)

محفل ثنا کے صدر سید شبیر شاہ،آدم خان ،ڈاکٹر محمد افضل سمیت دیگر دکانداروں شہریوں کا کہنا تھاکہ خیرپور شہرکے تمام سڑکوں گلیوں محلوں سے اسٹریٹ لائٹس کا نظام خراب ہونے سے اندھیرا چھایا رہنے کی وجہ سے چوری چکاری میں اضافہ ہورہا ہے،میونسپل کمیٹی اور ضلع انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں اسٹریٹ لائٹس کا نظام بہتر بنایا جائے اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی ذرائع کا کہنا تھاکہ خیرپور شہر میں سیپکو کی جانب سے بجلی کی چوری کے روک تھام کے لئے شہر بھر میں فور کور کیبل بچھانے اور میٹروں کی بجلی کے کھمبوں پر منتقل کئے جانے کی وجہ سے اسٹریٹ لائٹس کاٹ دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں