سندھی میڈیا کے مشہور کامیڈی ڈرامہ -"کوڑی کھے گھومری "کے کردار خیرو نے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا

سوشل میڈیا پر خیرو کے مزاحیہ گفتگو اور لباس کے چرچے ، اداکارو، ڈائریکٹر فہیم یحییٰ بھٹو نے خیرو کا لازاول کردار کرکے دیکھنے والوں کی دلو کو جیت لیا

اتوار 16 اگست 2020 20:26

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2020ء) سندھی میڈیا کے مشہور کامیڈی ڈرامہ -"کوڑی کھے گھومری "کے کردار خیرو نے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا، سوشل میڈیا پر خیرو کے مزاحیہ گفتگو اور لباس کے چرچے ، اداکارو، ڈائریکٹر فہیم یحییٰ بھٹو نے خیرو کا لازاول کردار کرکے دیکھنے والوں کی دلو کو جیت لیا ،اس حوالے سے نجی سندھی چینل کے مشہور ڈرامے -"کھوڑی کھے گھومری " میں خیرو کا کردار ادا کرنے والے نامور اداکار و ڈائریکٹر فہیم یحیٰ کا خیرپور میں شوٹنگ کے دوران کہنا تھا کہ میری زندگی کا کامیڈی پہلا ڈرامہ ہے جس سے میرے شوبز کیئرئر میں مشہور ہونے میں اصافہ ہوا ہے میری لوگوں کا پیار دیکھنے کے بعد مزید حوصلہ افزائی ہوئی ہے انشاء اللہ آگے بھی اسی طرح مزید محنت کرکے اس سے بھی زیادہ اچھا کام کرونگا اور معاشرے میں مثبت کردار کو فروغ دونگا ،انہوں نے مزید کہا کہ ڈارمے کے کو ڈائریکٹر فرزند کجھو ملک کا بہت مشکور ہوں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ڈارمے کے رائیٹر نور زنعور کا جنہوں نے پختگی سے میں خیرو کا کردار لکھا جبکہ ڈائریکٹر بشارت سموں بھی شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے مجھے اس کردار کے لیے سلیکٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں