ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی نے نجی تنظیم کے تعاون سے تعلیمی اداروں میں حفاظتی ماسکا ور سینیٹائزر تقسیم کیے

جمعہ 18 ستمبر 2020 18:04

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی نے اسکولوں میں کورونا وائرس سے بچا کے لئے لوکل تنظیم ماروی رورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے وومن کالج خیرپور، گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول،سینٹ ٹریزاز ہائی اسکول خیرپور میں حفاظتی ماسک، سینیٹائزرز اور صابن تقسیم کئے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی نے اسکول، کالج کے اساتذہ، طلبہ کو ہدایت کی کہ بہتر تعلیم اور کورونا وائرس سی. بچنے کے لئے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے تعلیم کی فراہمی میں سماجی فاصلہ قائم کیا جائے۔

ڈی سی خیرپور نے کہا کہ بہت عرصے کے بعد اسکول کھولے گئے ہیں اور طلبہ اسکول آرہے ہیں ان مستقبل کے معماروں کو صحت مند ماحول مہیا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ آگے بڑھا جائیاور طلبہ ڈاکٹرز، انجینئرز،وکالت اور دیگر شعبوں میں جاکے ملک اور صوبے کی بہتر طریقے سے خدمت کرسکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی او فیض علی جسکانی، آئی ڈی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کرن شاہ راشدی اور دیگر متعلقہ عملدار بھی موجود تھے۔

بعد ازاں ڈی سی خیرپور نیکوثر چائلڈ اینڈ مدر کئیر اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اسپتال میں آنیوالے مریضوں کو ملنے والی صحت کی سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔کوثر اسپتال میں پی پی ایچ آئی کے ریجنل ڈائریکٹر مظہر ویسر نے ڈی سی خیرپور کو بتایا کہ اسپتال میں بنا کسی تفریق کے ہر آنیوالے مریض اور بچوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے اور سکھر، خیرپور شکارپور اور دیگر اضلاع سے بھی مریض آرہے ہیں جنکو تمام سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈی سی خیرپور نے آ ڈی پی پی ایچ آئی کو ہدایت کی کہ پی پی ایچ آئی کے تحت چلنے والے صحت کے مراکز میں ڈاکٹرز پیرامیڈکس کی موجودگی اور کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر ڈی سی خیرپور نے کہا کہ ضلع کے تعلقوں میں رورل ہیلتھ سینٹر، بیسیک ہیلتھ سینٹرز کا بھی جلد دورہ کر کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں