خیرپور، کتوں نے 3 سالہ بچی کی جان لے لی

جمعہ 10 فروری 2023 18:29

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2023ء) خیرپور کے نواحی علاقے کمال دیرو میں آوارہ کتوں نے گلی میں جاتی دو کمسن بہنوں پر حملہ کردیا، کتوں کے حملے میں تین ماہ کی بچی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

(جاری ہے)

خیرپور کی تحصیل گمبٹ کے نواحی علاقے کمال دیرو میں گلی میں جاتی دو کمسن بہنوں پر آوارہ کتوں نے اس وقت حملہ کیا جب 8 سالہ نور جہاں اپنی 3 ماہ کی بہن کو گود میں لیکر راستے سے جارہی تھی۔ نور جہاں نے خود کے ساتھ ساتھ تین ماہ کی بہن کو بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہی اور کتوں نے کمسن معصوم بچی کو کاٹ کھایا۔بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گمس اسپتال گمبٹ منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں