خیرپور: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار

بدھ 14 فروری 2024 16:36

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) خیرپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 کوزخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ڈاکو خیرپور کے علاقے میں لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے تعاقب شروع کیا تو ملزموں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم گولیاں لگنے سے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 ملزم زخمی بھی ہوئے جنہیں حراست میں لے لیا گیا، ہلاک اور گرفتار ہونے والے ملزم سنگین نوعیت کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں