خیرپور،صوفی شاعر حضرت سچل سرمست کے 3 روزہ عرس کا آغاز

اتوار 24 مارچ 2024 15:40

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) خیر پور میں سندھ کے صوفی شاعر حضرت سچل سرمست کے 3 روزہ عرس کا آغاز ہوگیاہے۔خیر پور کے علاقے درازہ شریف میں سندھ کے صوفی شاعر حضرت سچل سرمست کے 3 روزہ عرس کا پہلا روز ہے۔عرس کے پہلے روز سجادہ نشین خواجہ عبدالحق فاروقی نے مزار کو عرقِ گلاب سے غسل دیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سجادہ نشین خواجہ عبدالحق نے کہاکہ حضرت سچل سرمست کی شاعری پیار، امن اور انسانیت کا درس دیتی ہے۔

صوفی شاعر سچل سرمست کے عرس کے دوسرے روز ضلع بھرمیں عام تعطیل ہو گی اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ عرس کے دوسرے روز 14رمضان المبارک کو سابق وزیرِ اعلی سید قائم علی شاہ کے ہمراہ عرس کا افتتاح کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں