پرائیویٹ سکولز مالکان کی طرف سے اساتذہ کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملہ پرڈی سی خانیوال کی طرف سے کارروائی کاحکم

پیر 1 جون 2020 17:14

خانیوال ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے پرائیویٹ سکولز مالکان کی طرف سے اساتذہ کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملہ پر سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو تنخواہیں ادا نہ کرنے والے اسکول مالکان کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ تنخواہیں ادا نہ والے اسکولوں کی رجسٹریشن کی تجدید نہ کی جائے، کسی اسکول مالک کو اساتذہ کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیسوں کی وصولی کے بارے مالکان کو سختی سے پابند کرکے رپورٹ دی جائے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں