پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہلال احمر کا عالمی دن8 مئی کو منایا جائے گا

منگل 30 اپریل 2024 21:00

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میںہلال احمر کا عالمی دن8مئی کو منایا جائے گا۔ اس موقع پر ہلال احمر اور دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں،انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی این جی اوز و طبی تنظیموں کے اشتراک سے خصوصی واکس، سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں زمانہ امن،حالت جنگ، قدرتی آفات، ناگہانی سانحات اور بڑے حادثات کی صورت میں ہلال احمر کے کردار، اس کی ضرورت، اہمیت، افادیت، اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔

(جاری ہے)

دنیا بھر کے اسلامی سممالک میں ہلال احمر جبکہ غیر مسلم ممالک میں یہ دن ریڈ کراس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ 1967ء سے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اس کے تمام ممبر ممالک سمیت پاکستان میں بھی ہر سال 8 مئی کو ہلال احمر ڈے بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے تاکہ عوام کو ہلال احمر کے بارے میں آگاہی حاصل ہوسکے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں