اساتذہ کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج دنیا بھر میں سلام ٹیچر ڈے منایا جا رہا ہے

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر منگل 5 اکتوبر 2021 12:51

اساتذہ کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج دنیا بھر میں سلام ٹیچر ڈے منایا جا رہا ہے
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2021ء)قوموں کی زندگیوں میں اساتذہ کے موثر کردار اور ان کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ٹیچر ڈے کے موقع پر جہانیاں کے مختلف تعلیمی اداروں میں تقریبات منعقد کی گئیں جس میں طلبا و طالبات نے اپنے اساتذہ کرام کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور انھیں زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا
۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طلبا ء نے ٹیبلوز پیش کیے جبکہ طلباء و طالبات نے سلام پیش کرکے اساتذہ کے بلند مقام کو سراہا۔

مختلف تعلیمی اداروں میں طلباو اساتذہ نے کیک کاٹے اور اساتذہ پر گل پاشی بھی کی گئی۔
طلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کی ترقی میں استاد کا کلیدی کردار ہوتا ہے ترقی یافتہ قومیں اپنے اساتذہ کی قدر کرتی ہیں آج کا دن منانے کا مقصد اپنے اساتذہ کی محنت ،محبت ،اور خلوص پر ان کا شکریہ ادا کرنا ہے تقریبات میں طلباء و اساتذہ نے بھر پور شرکت کی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں