اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
جمعرات 2 مئی 2024 15:16
(جاری ہے)
آرمی چیف نے کہا کہ آپ کا طرز عمل نہ صرف آپ کی ذاتی اخلاقیات بلکہ قابل احترام ادارے کے لیے بھی غیر معمولی ہوگا، آپ مادر وطن کے دفاع، عزت و وقار کے لیے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ عسکری قیادت آپ سے توقع کرتی ہے کہ آپ ہمارے ملک کے بہترین جذبے، ادارے کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی لازوال روایت کو ہمیشہ قائم رکھیں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 میں واضح طور پر آزادی اظہار اور اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں، جو لوگ آئین میں دی گئی آزادی رائے پر عائد کی گئی واضح قیود کی برملا پامالی کرتے ہیں وہ دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کو مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اسلحے کی دوڑ سے ہمارے خطے میں طاقت کا توازن بھی بگڑنے کا امکان ہے، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور کوانٹم کمپیوٹنگ سمیت مخصوص ٹیکنالوجیز فضائی طاقت کے استعمال کو تبدیل کر نے کے ساتھ ساتھ اس کے دائرہ کار کو وسعت دے رہی ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ ایک مضبوط فضائیہ کے بغیر ملک کسی بھی جارح کے رحم و کرم پر ہوتا ہے، پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے، پاک فضائیہ نے بے مثال بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ہر طرح کی مشکلات میں فضائی حدود کی نگرانی کی جس کی بڑی مثال فروری 2019 ہم سب کے سامنے ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ غزہ جنگ اس بات کی تازہ ترین مثال ہے کہ جنگیں کیا کیا مصائب سامنے لاسکتی ہیں، غزہ میں بوڑھوں، خواتین اور بچوں کا اندھا دھند قتل اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا میں تشدد بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت نے اپنا ناجائز قبضہ کررکھا ہے، کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پوری دنیا کی خاموشی وہاں گونجنے والی آزادی کی آواز کو دبا نہیں سکتی، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔آرمی چیف نے کہاکہ ہمیشہ یاد رکھیں کہ حق طاقت ہے جبکہ باطل کبھی طاقتور نہیں ہوسکتا، راشد منہاس، سرفراز رفیقی اور ایم ایم عالم جیسے بنیں، جنہوں نے وطن عزیز کے وقار کے تحفظ کے لیے اپنی خدمات اور زندگیاں پیش کیں۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ آپ کو جو ذمہ داری سونپی جا رہی ہے اس کے لیے پرعزم رہیں اور ریاست پاکستان کے ساتھ وفادار رہیں۔متعلقہ عنوان :
راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بشریٰ بی بی کا احتساب عدالت کے جج پرعدم اعتمادکا اظہار
عمران خان کو دی گئی سہولیات ہمیں بھی فراہم کی جائیں،پنجاب کی جیلوں کے قیدیوں نے مطالبہ کردیا
اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون ، 133 کلوگرام منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار
پاک بحریہ ہمیشہ پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے، چیئرمین جوائنٹ ..
راولپنڈی ،منشیات مقدمہ میں مجرم کو 9سال قید اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا
سی پی اوراولپنڈی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ ،افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا
ہسپتال مالک کے اغوا برائے تاوان میں ملوث 3سابق سرکاری ملازم گرفتار
سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج
بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
سنی تحریک شہید سلیم قادریؒ کا یوم شہادت یوم تجدیدعہدوفاکے طورپر منائے گی
عظیم الشان سنی کانفرنس 18مئی کو اسپورٹس گراؤنڈ کلرسیداں میں منعقد کی جائے گی
راولپنڈی،اقدام قتل اورضرر کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستانی پوری دنیا میں ذہانت اور محنت میں کسی سے کم نہیں ہیں، فتح کو کھیل کے میدان میں نہیں جیتا جاتا بلکہ اپنے ذہن کے اندر جیت کو بٹھانا ہوتا ہے، وفاقی وزیراحسن اقبال
-
برائلر گوشت کی قیمت میں3روپے اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
این اے 127سے بلاول بھٹو کی شکست کی وجوہات جاننے کیلئے 3رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم
-
اوپن یونیورسٹی اور روپانی فائونڈیشن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
’’پلے نئی دھیلہ تے کردی پھراں میلہ‘‘
-
بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 24 مئی تک توسیع
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو15دن کا الٹی میٹم دیدیا
-
گندم کے ایشو کو مرنے نہیں دیں گے،حکومت کو شرم آنی چاہئے،اسد قیصر
-
بشریٰ بی بی کا احتساب عدالت کے جج پرعدم اعتمادکا اظہار
-
حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نومنتخب صدراظہرعباس و دیگر عہدیداروں کو مبارکباد
-
پنجاب کے 567 سکولوں میں کوئی ٹیچر نہ ہونے کا انکشاف ‘اڑھائی ہزار سکولوں میں صرف ایک‘ایک ٹیچردستیاب