شمالی علاقہ جات سے سیر کے بعد واپس جانےوالی کراچی کی فیملی کی گاڑی مخدوم پور انٹرچینج کے نزدیک حادثہ کا شکار تین افراد جاں بحق ۔7 زخمی ۔حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر جمعہ 30 جولائی 2021 11:47

شمالی علاقہ جات سے سیر کے بعد واپس جانےوالی کراچی کی فیملی کی گاڑی مخدوم پور انٹرچینج کے نزدیک حادثہ کا شکار تین افراد جاں بحق ۔7 زخمی ۔حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی
کبیروالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2021ء) کراچی کی رہائشی ایک فیملی شمالی علاقہ جات سے سیر کے بعد واپس اپنے گھر کراچی جا رہی تھی۔کہ کبیروالا ۔مخدوم پور انٹر چینج کے نزدیک ان کی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی ۔حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ہوا ۔

(جاری ہے)


حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا گیا ہے ۔3 افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہونے کے باعث انہیں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں