فیلڈ مارشل ایوب خان کی45ویں برسیپرسوں منائی جائے گی

منگل 16 اپریل 2019 21:48

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2019ء) پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کی45ویں برسی19اپریل جمعہ کو منائی جائے گی۔ایوب خان14مئی 1907ء کو ہری پور ہزارہ میں پیدا ہوئے وہ پاکستانی فوج کے سب سے کم عمر اور سب سے زیادہ رینکس حاصل کرنے والے فوجی ہیںانہوں نے جنگ عظیم دوم میں بطور کپتان حصہ لیاقیام پاکستان کے بعد1948ء میں انہیں مشرقی پاکستان میںپاکستانی فوج کا سربراہ بنایا گیا آپ محمد علی بوگرہ کے دور میں وزیر دفاع کے فرائض انجام دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

سال1958ء کے مارشل لاء میں ایوب خان کو چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بنایا گیابعد میں وہ صدر پاکستان بنے وہ1958سے لے کر 1969ء تک پاکستان کے صدر رہے وہ19اپریل1974ء کو 66برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں