کورونا کیسز اوراموات میں اضافہ انتہائی تشویش ناک ،شہری از خود احتیاطی تدابیر اختیار کریں،ممبر پنجاب اسمبلی شاہدہ احمد

جمعرات 4 جون 2020 15:36

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمدنے کہاکہ کورونا کیسز اوراموات میں اضافہ انتہائی تشویش ناک ہے شہری از خود احتیاطی تدابیر اختیار کریں حکومت نے عوامی مشکلات کے پیش نظر لاک ڈائون میں نرمی کی اورکاروبار کرنے کی اجازت دی تاہم ہمیں احتساب اورحفاظتی اقدامات کو سنجیدگی سے لیناچاہیے ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں معززین علاقہ اور صحافیوں سے بات چیت کررہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ ٹائیگرفورس کے ممبران بلاامتیاز عوام کی خدمت کے ایجنڈے کے تحت اپنارول اداکریں خدمت خلق اوردکھی انسانیت کی مدد عین عبادت ہے ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں