خانیوال کو ماڈل شہر بنانے کا عزم کیا ہے اوروہ عوام کی بلاامتایز خدمت پر یقین رکھتے ہیں،ممبر پنجاب اسمبلی حاجی نشاط احمد خان

بدھ 21 اکتوبر 2020 18:16

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) ممبر پنجاب اسمبلی حاجی نشاط احمد خان ڈاہا نے کہا ہے خانیوال کو ماڈل شہر بنانے کا عزم کیا ہے اوروہ عوام کی بلاامتایز خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر ورکنگ جرنلسٹ فورم آفس میں سینئر ورکنگ جرنلسٹ فورم اور سٹیزنز فورم کے مشترکہ وفد سے ملاقات میں کیا اس موقع پر سٹیزنز فورم کے صدر ڈاکٹر یوسف سمرا ،فنانس سیکرٹری محمد نسیم ایگزیکٹیو ممبران قلزم بشیر احمد امتیاز علی اسد ،چوہدری محمد ارشاد ،سینئر ورکنگ جرنلسٹ فورم کے صدر انجم بشیر احمد ،محمد جاوید خان ،منظور حسین بھٹی ،قیصر عباس ،شیخ طاہر ،خورشید احمد نوشاہی ،الطاف حسین بھٹی ،ملک بابر حسین ،محمد عبداللہ ملتزم اور عبدالرحمن قلزم بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ایم پی اے نشاط احمد خان نے کہا کہ ان کہ خواہیش ہے کہ خانیوال شہر کے لوگوں کو بھی وہ سہولتیں مسیر آئیں جو ترقی یافتہ شہروں میں ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ"پنجاب سٹیزیز پروگرام -" کے تحت پنجاب کی16اور جنوبی پنجاب کے 5شہروں جس میںخانیوال بھی ان کی سفارش سے وزیر اعلی پنجاب نے شامل کیا ہے ۔نشاط احمد خان ڈاہا نے کہا کہ خانیوال کو ماڈل شہر بنا نے کے لیے 2ارب35کروڑ 17لاکھ روپے کا خانیوال کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکچ دیا جس سے خانیوال سٹی کی واٹر سپلائی ،سیوریج ،سولڈویسٹ منیجمنٹ ،پارکس ،جنرل بس سٹینڈ ،بائی پاس ،سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی اور جدید ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ماسٹر پلان کی تیاری کے بعد ترقیاتی کام ایک ترتیب کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔اور ترقیاتی کاموں میں غفلت یا کرپشن ہرگز نہیں ہونے دی جائے گی ۔سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے شہر کو مختلف حصوں میں تقسیم کرکے مزید ڈسپوزل بنائے جائیں گئے تاکہ شہر کی سیوریج چوک نہ ہو انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران کو شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے چاہیے تاجروں اور شہریوں سے توہین آمیز رویہ اختیار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں