عام مارکیٹ میں معیاری اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے ،آغا ظہیرعباس شیرازی

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں،ڈپٹی کمشنر

پیر 31 مئی 2021 23:43

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2021ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیرعباس شیرازی نے کہا ہے کہ عام مارکیٹ میں معیاری اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں۔ یہ بات انہوں نیپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جس میں اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک، اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ضلع بھر میں عمدہ کارکردگی پر 10 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تعریفی سرٹیفیکیٹس اور گفٹ دییجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر سو فیصد عمل درآمد کیلئے سخت مانیٹرگ جاری رکھلی جائے اور اسسٹنٹ کمشنرز خدمت آپ کی دہلیز پروگرام کی سخت نگرانی کریں اور بلدیات کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے پروگرام خدمت آپ کی دہلیز پر پر کسی سرکاری افسراور ملازم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکمہ جات اپنے تئیں شہریوں کی خدمت کو ترجیح دیں اور عوامی مفاد کے کاموں کو بلاتاخیر نمٹائیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ماہ مئی کے دوران ضلع بھر میں 1512 معائنہ جات کے دوران 778 اور چاجنگ 504 دیگر خلاف ورزیوں پر 29 لاکھ 85 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا کیا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ایک 110 دکانوں کو سیل، 17 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج اور 2 افراد کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں