بھارت جمہوریت کے لبادے میں دہشت گرد ریاست ہے، حریت کانفرنس،بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا مرحلہ بہت قریب ہے، جینوسائیڈ واچ
بدھ 12 جنوری 2022 19:36
(جاری ہے)
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے ایک بیان میں مودی حکومت کے زیر سرپرستی ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے بھارت اور جموں و کشمیر میں مسلمانوں، سکھوں اور دلتوں سمیت اقلیتوں کو دی جانے والی کھلی دھمکیوں پر عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔
دریں اثنابھارتی فوجیوں نے آج جموں خطے کے ضلع سانبہ سمیت مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔ سرینگر اور دیگر علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تمام کشمیری سیاسی رہنمائوں، نوجوانوں اور خواتین کو جیلوں سے رہا کرے۔ واشنگٹن میں قائم ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم نے ایک بیان میں کشمیری سیاسی کارکنوں ڈاکٹر آصف ڈار اور مزمل ٹھاکر کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے پر بھارت کی مذمت کی۔ امریکہ میں نسل کشی کے 10 مراحل نظریے کے خالق پروفیسرGregory H Stanton نے بھارت میں مسلمانوں کو درپیش نسل کشی کی ہنگامی حالت سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلمانوں کی نسل کشی کے 8ویں مرحلے پر پہنچ چکا ہے۔ پروفیسراسٹینٹن نے جونسل کشی کی پیش گوئی اور روک تھام کے لیے کام کرنے والی غیرمنافع بخش تنظیم” جینوسائیڈ واچ“ کے بانی ہیں، شکاگو میں قائم تنظیم جسٹس فار آل کی طرف سے منعقدہ ایک ورچوئل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بھارت مسلمانوں کے مکمل صفایاسے صرف ایک قدم کی دوری پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی بھارت سے مسلمانوں کا وجود مٹتے دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔ پروفیسر اسٹینٹن نے ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے ساتھ تعلق پرنریندرمودی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آر ایس ایس بنیادی طور پر ایک نازی تنظیم ہے۔ اس تقریب میں امریکہ، کینیڈا اور دیگر ممالک سے بین المذاہب کے سینکڑوںرہنمائوں نے شرکت کی۔ اقلیتی امور کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے Dr Fernand de Varennes نے ایک ٹویٹ میں بھارت میں”سلی ڈیلز“ جیسے سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے مسلمان خواتین کو ہراساں کیے جانے کی شدید مذمت کی اور اس مہم کے پیچھے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔متعلقہ عنوان :
خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جہانیاں،مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے
محکمہ زراعت جہانیاں کے زیرِ اہتمام کپاس کی کاشت کے حوالے سے ٹھٹھہ صادق آباد میں کسان گیدرنگ کا انعقاد
وزیراعظم شہبازشریف ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، رانا ثنااللہ
اردو کے نامور شاعر اور مزاح نگار سیّد ضمیر جعفری کی 25ویں برسی 12مئی کو منائی جائے گی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم ہلال احمر 8مئی بدھ کو منایا جائے گا
پاکستان سمیت دنیا بھر میںتھیلیسیمیا کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن8مئی بدھ کو منایا جائے گا
تحریک پاکستان کے رہنما و عظیم شاعر مولانا حسرت موہانی کی73ویں برسی 13مئی کو منائی جائے گی
معروف مزاح نگار،اداکار و شاعر اطہر شاہ خان جیدی کی چوتھی برسی 10مئی کو منائی جائے گی
قیمتی جانوں کا تحفظ موٹروے پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، ایس ایس پی موٹروے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مڈ وائیوز(دائی) کی اہمیت کا عالمی دن کل منایا جائے گا
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت کل منایا جائے گا
صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف شاعر محسن نقوی کا77واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا
خانیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
9 مئی پر آزاد کمیشن بنا کر تحقیقات ،ملوث عناصر کوسزا دی جائی: عارف علوی
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی