مسیحی برادری گڈ فرائیڈے کا تہوار 29مارچ کومذہبی عقیدت و احترام سے منا ئے گی

جمعرات 28 مارچ 2024 21:17

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) مسیحی برادری گڈ فرائیڈے کا تہوار 29مارچ کومذہبی عقیدت و احترام سے منا ئے گی، اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیاجائے گاجہانیاں ملکی سلامتی اور تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اور گرجاگھروں کے باہر اور اندر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔

مسیحی عقائد کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی صلیبی موت کی یاد کو گڈ فرائیڈے کے نام سے جانا جاتا ہے اس روز خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جن کا مقصد دراصل کرائسٹ کے ان دکھوں کو یاد کرنا ہے، جو انہوں نے اپنی صلیب پر سہے اور ان کے منہ سے ادا کیے گئے سات کلمات کی اہمیت کو سمجھنا ہے۔مسیحی گڈ فرائیڈے کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی لازوال قربانیوں سے تعبیر کرتے ہوئے ان کے ساتھ عقیدت و احترام کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں