مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے

چاہتے ہیں میونسپل ٹیکس کے معاملے پر اسٹے آرڈرختم ہو، کے الیکٹرک کے ذریعے ٹیکس وصولی شہر کے مفاد میں ہے،میئر کراچی

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:43

مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) میئرکراچی مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے۔تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کی سی این جی بسیں کئی عرصے سے خراب تھیں، کے ایم سی کی سی این جی بسوں کوڈیزل پر منتقل کیا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بسیں چلائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

میئر کراچی نے کہا کہ چاہتے ہیں میونسپل ٹیکس کے معاملے پر اسٹے آرڈرختم ہو، کے الیکٹرک کے ذریعے ٹیکس وصولی شہر کے مفاد میں ہے۔انھوں نے بتایا کہ امن و امان سے متعلق اپیکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کی تھی، ایم کیو ایم کے وفد کی وزیر داخلہ اور آئی جی سے ملاقات میں بھی تھا، ارکان کو بتایا گیاجو کچھ کرنے کی ضرورت ہے سندھ حکومت کررہی ہے۔میئرکراچی نے کہا کہ شہر میں ایسی کوئی سڑک نہیں جہاں سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر رکاوٹ ہو، میرا دفتر، سندھ سیکرٹریٹ عوام کیلئے کھلاہے۔انہوںنے کہا کہ شہر کے بہت سے مسائل ہیں انہیں حل کرناچاہتاہوں، تجاوزات یا پتھاروں کی نشاندہی ہوتی ہے تو کارروائی کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں