جہانیاں پولیس کا شہری کے گھر داخل ہونے کا معاملہ ڈی پی او خانیوال نے ایس ڈی پی او جہانیاں سے رپورٹ طلب کر لی

اتوار 14 اپریل 2024 13:30

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) جہانیاں پولیس کا عبدالحمید نامی شہری کے گھر داخل ہونے کا معاملہ، ڈی پی او رانا عمر فاروق نے ایس ڈی پی او جہانیاں سے رپورٹ طلب کر لی- تھانہ جہانیاں پولیس نے کل رات حمید نامی شہری کے گھر گرفتاری کےلئےریڈ کیا جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 348/24 بجرم 506B/148/149 تھانہ جہانیاں میں درج ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے نامزد ملزم کی گرفتاری کےلئے ریڈ کیا گیا۔ نامزد ملزم حمید کے اہل خانہ نے پولیس کے ملزم بارے دریافت کرنےپر شور شرابہ اور ویڈیو بنانا شروع کر دی قانونی تقاضےپورے کرتےہوئے میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈی پی او رانا عمر فاروق کے مطابق قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں قانون سب کےلئے برابر ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، لوگوں کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے-

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں