ڈی پی ا و کاسرکل کبیروالا میں تھانہ نواں شہر کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ

پیر 29 اپریل 2024 22:56

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈی پی ا و رانا عمرفاروق نے سرکل کبیروالا میں تھانہ نواں شہر کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیاجہاں انہوں نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ا س موقع پر انچارج ڈویلپمنٹ محمد وقار بھٹی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے متعلقہ افسران و ٹھیکیدار کوجدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تھانہ کی عمارت کو معیاری میٹریل کے ساتھ جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خانیوال میں 11 تھانوں کو سپیشل انیشٹیوز پولیس اسٹیشنزمیں منتقل کیا جا چکا ہے اسی طرح زیر تعمیر تھانہ نواں شہر جلد اپنی خوبصورتی، جدید سہولیات، سروس ڈیلیوری کی وجہ سے منفرد مقام کا حامل ہوگا اور جدید سہولیات سے سٹیٹ آف دی آرڈ ہوگا،پولیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا مقصد پولیس ورکنگ کو بہتر بناتے ہوئے شہریوں کیلئے سروس ڈلیوری کو مزید آسان بنانا ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں