پاکستان سمیت دنیا بھر میں ثقافتی ورثہ کے تحفظ کا عالمی دن ’’ ورلڈ ہیریٹیج ڈے ‘‘ 18 اپریل کو منایا جائے گا

پیر 15 اپریل 2024 23:00

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ثقافتی ورثہ کے تحفظ کا عالمی دن ’’ ورلڈ ہیریٹیج ڈے ‘‘ 18 اپریل کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کی مختلف قدیم تہذیبوں، ان کی ثقافت، ورثے اور آثار قدیمہ کو محفوظ کرنا اور ان کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ثقافتی ورثے کے عالمی دن کے موقعے پر ملک بھر میں بھی سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جہاں ماہرین ثقافتی ورثے کیمتعلق آگاہی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں تاریخی مقامات ہیں، جن میں قلعے، مذہبی عبادت گاہوں کے ساتھ ساتھ کئی تاریخی عمارات بھی موجود ہیں جو یہاں کی تاریخ کی عکاسی کرتی ہیں جبکہ تاریخی اہمیت کے حامل خانقاہوں اور درگاہوں کے علاوہ سیاحتی اعتبار سے کئی مشہور تاریخی مقامات بھی موجود ہیں جن میں متعدد سیرو تفریح کے مقامات، باغات، دریا، جھرنے، جنگلات، وادیاں اور جھیلیں بھی شامل ہیں۔حکومتی سطح پر تہذیب وثقافت اور تاریخی عمارات کے تحفظ، بچائواور ان کی موجودہ حالت برقرار رکھنے کے لیے مناسب اور کارگر اقدامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں