خاران، پارٹی عہدادارں اور کارکنوں کا مسئلہ جلد خاران آکر حل کروں گا ، عبدالولی کاکڑ

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:09

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ خاران میں پارٹی  معاملات پر کابینہ کے عہدادارں اور کارکنوں کا   مسئلہ جلد خاران آکر حل کروں گا کارکن جذبات میں اکر جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی دفتر میں  خاران کے  عہدہ دارواں اور کارکنوں کے پریس کانفرنس کے دوران فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا پریس کانفرنس میں بی این پی خاران تحصیل کے صدر میر اصغر ملنگزئی جنرل سیکرٹری چیرمین غلام دستگیر مینگل ضلعی نائب صدر حاجی نصرت اللہ مینگل ضلعی و تحصیل عہدادارں میر طاہر  محمدحسنی۔

میر خلیل جلالزئی۔ حاجی اورنگزیب سیاہ پاد ۔سردار فضل تگاپی۔ طاہر وفا محمود زئی۔ اسلم صباح ۔ہمراز ساسولی۔ رحمت اللہ جمالدینی ۔نجیب حسن آبادی اور دیگر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں