کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی

پیر 29 اپریل 2024 17:57

کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) کراچی کے شہریوں کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی۔کے الیکٹرک کی جانب سے جولائی2023 تا مارچ2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی نے 2 ماہ کے لیے 29 پیسے فی یونٹ کمی کیلئے بھی ایک درخواست کی ہے، درخواست کے مطابق2 ماہ کی کمی کو منہا کرکے مجموعی اضافہ فی یونٹ18.57 روپے بنے گا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 9 مئی کو سماعت کری گی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں حکومت نے شہریوں کے لیے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی جبکہ اس فیصلے کے چند روز بعد ہی بجلی کی قیمت میں 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کردیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں