فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب

پیر 29 اپریل 2024 18:09

فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) لاہور ہائی کورٹ نے فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ کے معاملے پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔عدالتِ عالیہ میں فرحت شہزادی کے شوہر کی جانب سے جی ڈی اے سمیت دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر احسن جمیل گجر کی ہاوسنگ سوسائٹی میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ہاوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ کی گئی۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ عدالتی حکمِ امتناع کے باوجود کارروائیاں غیر قانونی ہیں۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ کارروائی کے ذمے دار افسروں کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں