رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ کا امیر آزاد خان نوشیروانی پبلک لائبریری اینڈ کمپیوٹر لیب کا دورہ

جمعرات 23 جون 2022 17:10

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2022ء) رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ کا امیر آزاد خان نوشیروانی پبلک لائبریری اینڈ کمپیوٹر لیب کا دورہ ۔

(جاری ہے)

اور مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدارحیم میروانی سابق تحصیل ناظم میر محمد جمعہ کبدانی سمیت دیگر آفیسران اور سیاسی و قبائلی شخصیات ان کے ہمراہ تھے ۔رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدارحیم میروانی کو لائبریرین انچارج منیر احمد نے لائبریری کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا اور ادارے سے متعلق بریفنگ دی۔رکن صوبائی اسمبلی خاران اور ڈپٹی کمشنر خاران نے لائبریری میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور طلباء سے ان کی خیریت اور مسائل کے متعلق دریافت کیا۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں