کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھیتران نے وفاقی وزیر برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی کے فنڈز سے کلی پرپیٹ میں تعمیر ہونے والے بی ایچ یو بلڈنگ کا افتتاح کردیا

ہفتہ 25 جون 2022 23:32

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2022ء) کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھیتران نے وفاقی وزیر برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی کے فنڈز سے کلی پرپیٹ میں تعمیر ہونے والے بی ایچ یو بلڈنگ کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدارحیم میروانی ، ایڈیشنل کمشنر رخشان ڈویژن بادل دشتی ، سابق تحصیل ناظم میر جمعہ کبدانی ، ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شیر آحمد ملنگزئی، ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد انور گولہ ۔

،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر حفیظ زہری ۔ایم اینڈ ای آفیسر پی پی ایچ آئی نور آحمد کبدانی رسالدار محمود جان سیاہ پاد سمیت علاقائی معتبرین اور قبائلی عمائدین بھی موجود تھے ۔ اس دوران ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی خاران سہیل اسلام بلوچ نے کمشنر رخشان ڈویزن کو ادارے سے معتلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان اور پی پی ایچ آئی بلوچستان کا صحت کے حوالے اپنا ایک وژن ہیں جو بلوچستان کے دورافتادہ اور دہیں علاقوں میں عوام کو ان کے دہلیز پر صحت کے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اس سلسلے میں وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی محمد ہاشم نوتیزئی اور اس کے ٹیم نے دیگر شعبوں کے طرح صحت کے شعبے پر خصوصی دلچسپی لے کر اولین ترجیح میں پرپیٹ کے بنیادی مراکز صحت کے بلڈنگ کو تعمیر کراکے اس علاقے کے عوام کا دیرینہ صحت کے حوالے سے حل طلب مسئلے کو حل کردیا گیا جبکہ بنیادی مراکز صحت پرپیٹ کے بلڈنگ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھتیران اور ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدارحیم میروانی نے کہا کہ لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کے دہلیز پر پہنچانا حکومت کی زمہ داری اور نصب العین ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بی ایچ یو پرپیٹ سے قرب و جوار کے لوگ اس ہیلتھ سینٹر سے مستفید ہوں گے اور محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی جس طرح سے علاقے میں لوگوں کو صحت کے حوالے سے جو کارکردگی دکھا رہے ہیں اس امید کے ساتھ دیہی علاقوں میں صحت کے حوالے سے لوگ ان سے استفادہ حاصل کرسکیں گے ۔ اس موقع پر علاقائی معتبرین اور قبائلی عمائدین نے کلی پرپیٹ میں نئے بنیادی مراکز صحت کے ہونے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سیضلع کے دیگر علاقوں میں پی پی پی ایچ آئی دیہی علاقوں میں صحت کے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے جو اقدامات کررہی ہیں اور اس امید کے ساتھ پرپیٹ بی ایچ یو کو بھی اس طرح سے فعال بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے تاکہ دیہی علاقوں کے لوگوں کو صحت کیبنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں