ضلع خاران میں انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت 50 ہزار ٹیسٹ کٹ سمیت 50 ہزارافراد کو ویکسین فراہم کی جائے گی ، ڈاکٹر اسماعیل میر وانی

منگل 21 فروری 2017 14:13

ضلع خاران میں انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت 50 ہزار ٹیسٹ کٹ سمیت 50 ہزارافراد کو ویکسین فراہم کی جائے گی ، ڈاکٹر اسماعیل میر وانی
خاران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے پروگرام برائے تدارک ہیپاٹائٹس کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اسماعیل میر وانی نے کہاہے کہ ضلع خاران میں اس پروگرام کے تحت 50 ہزار ٹیسٹ کٹ سمیت 50 ہزارافراد کیلئے ہیپاٹائٹس ویکسین فراہم کی جائیگی ، ایک ہفتے کے اندر اس پروگرام کے تحت ضلع خاران کے لوگوں کیلئے ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سہولیات فراہم کی جائیگی تاکہ لوگوں کو ان کے دہلیز اور بروقت ادویات ویکسین اور ٹیسٹ کٹ دی جائیگی ، ضلع خاران میں ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور اس کے تدارک اور علاج کیلئے انہیں ہر ممکن تعاون اور طبی آلات مہیا کئے جائیں گے ، یہ بات انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئی کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع میں سکریننگ اور علاج و معالجہ جلد از جلد شروع کیا جائیگا صوبائی حکومت اس مرض کے خاتمے کیلئے بلوچستان میں ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر صوبے کے دورافتادہ علاقوں میں ویکسین دینے کے علاوہ مفت اسکریننگ کی سہولیات مہیا کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ ضلع خاران میں اس مرض سے متاثرہ مریضوں اور عام لوگوں کو اس مرض سے بچانے کیلئے مفت طبی آلات مہیا کی جارہی ہیں تاکہ اس مرض کا خاتمہ تدارک ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں