گزشتہ ماہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمد ات میں 45فیصد سے زائد کا اضافہ

ہفتہ 4 مئی 2013 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 4مئی 2014ء) گزشتہ ماہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمد میں 45فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق مارچ 2012ء کے دوران برآمدات میں 44.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گا اور برآمدات 33.713 ملین ڈالر سے بڑھ کر48.776 ملین ڈالر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے پہلے 9 مہینوں کے دوران 417.189 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ میں 408.141 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اسی طرح دوران سال مجموعی طور پر برآمدات میں 2.22 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رواں سال کے دوران چمڑے کے ملبوسات کی برآمد سے 8.51 فیصد اضافہ سے برآمدات کا حجم 263.069 ملین ڈالر سے بڑھ کر285.455 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں