کھاریاں‘ ضلع بھر میں شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں تقریبات کو حتمی شکل دے دی گئی

جمعہ 8 اکتوبر 2021 14:32

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2021ء) ضلع بھر میں شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں تقریبات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ہیلتھ، بلدیاتی ادارے اور دیگر محکمے محافل نعت، نعتیہ مشاعرے،تقریری مقابلوں کا انعقاد کریں گے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرمہتاب وسیم اظہر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اے ڈی سی جی افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنرز فیصل عباس مانگٹ، خالد عباس سیال، احسن ممتاز، سی ای او ایجوکیشن چوہدری اورنگزیب، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ بھی موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ 10 اکتوبر کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا میلاد کانفرنس سے خطاب تینوں تحصیلوں میں پبلک مقامات پر بڑی سکرین لگا کر نشر کیا جائے گا،13 اکتوبر کو میلاد النبی ? کی تقریب میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویڑن ذوالفقار احمد گھمن مہمان خصوصی ہوں گے،اسی طرح عزیز بھٹی شہیدہسپتال، دارالامان، ڈسٹرکٹ جیل، پناہ گاہ میں بھی محافل میلاد منعقد کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری عمارتوں پر چرا غاں کیا جائے، ضلع کے داخلی اور خارجی مقامات پر درود پاک اور احادیث نبوی ? پر مشتمل بینر ز آویزاں کئے جائیں، سکو ل لیول پر طلبائ و طالبات کے درمیان محافل نعت کے مقابلے منعقد کئے جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نبی کریم ? کی زندگی تمام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ اور انسانیت کیلئے فلاح و نجات کا باعث ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہفتہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منایا جائے، ادب واحترام کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور ان محافل میں جہاں سرکاری افسران و ملازمین شرکت کریں وہیں سول سوسائٹی اور معاشرے کے تمام طبقات کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں