کھاریاں، مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر جلالپور جٹاں میں کھاد ڈیلر پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد

پیر 17 جنوری 2022 19:31

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر جلالپور جٹاں میں کھاد ڈیلر پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے اور اس کے گودام میں موجود کھاد اپنی زیر نگرانی مقررہ قیمتوں پر کسانوں کو فروخت کر دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطہر لطیف کے ہمراہ کھاد ڈیلر بابر علی کی دکان کو چیک کیا جو مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے کا مرتکب پایا گیا،فوری کاروائی کرتے ہوئے کھاد ڈیلر پر جرمانہ عائدکردیا گیا اور اس کے گودام میں موجود 50 بوری یوریا مقررہ ریٹ پرکسانوں کو فروخت کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں