حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان سرمایہ کار دوست ملک بن چکا ہے ۔شوکت عزیز

رواں سال میں پانچ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے‘ریلوے ‘ ہائی ویز اور ٹیلی کمیونیکیشن میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ان سے فائدہ اٹھایا جائے۔لاہور میں موٹر وے کے قریب چینی سرمایہ کاروں کے لئے الگ انڈسٹریل زون بنایا جا رہا ہے‘متحدہ عرب امارات کی حکومت کے تعاون سے آئل ریفائنری بنائی جا رہی ہے۔ ٹیکسٹائل بڑی صنعت ہے لیکن حکومت اب کیمیائی صنعت پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے ‘ماحولیاتی آلودگی دنیا کیلئے بڑا خطرہ ہے اس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعظم کا سوڈا ایش کے توسیعی منصوبے کی تقریب سے خطاب

منگل 6 مارچ 2007 17:50

حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان سرمایہ کار دوست ملک بن چکا ہے ۔شوکت عزیز
کھیوڑہ ( اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار06 مارچ2007) وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان سرمایہ کار دوست ملک بن چکا ہے‘ رواں سال میں پانچ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے‘ریلوے ‘ ہائی ویز اور ٹیلی کمیونیکیشن میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ان سے فائدہ اٹھایا جائے‘لاہور میں موٹر وے کے قریب چینی سرمایہ کاروں کے لئے الگ انڈسٹریل زون بنایا جا رہا ہے‘متحدہ عرب امارات کی حکومت کے تعاون سے آئل ریفائنری بنائی جا رہی ہے‘ ٹیکسٹائل بڑی صنعت ہے لیکن حکومت اب کیمیائی صنعت پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے ‘ماحولیاتی آلودگی دنیا کیلئے بڑا خطرہ ہے اس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے منگل کے روز یہاں ضلع جہلم کے نواحی علاقے کھیوڑہ میں سوڈا ایش کے توسیعی منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں گورنر پنجاب خالد مقبول ‘وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی ‘ وزیر نجکاری زاہد حامد ‘ وفاقی وزیر امور کشمیر طاہر اقبال ‘ وفاقی وزیر بہبود آبادی چوہدری شہباز ‘ سابق گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر عشرت نے بھی شرکت کی۔

وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ حکومت صنعتی اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے کھلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دنیا بھر کے سرمایہ کاروں اور اداروں کو ہرقسم کی مراعات اور سہولیات فراہم کر رہی ہے‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکسٹائل بڑی صنعت ہے لیکن حکومت کیمیکل صنعت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ریلوے ‘ ہائی ویز اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیٹرو کیمیکل کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں ۔ دوبئی کے تعاون سے آئل ریفائنری میں بڑے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں دوبئی کی حکومت کے تعاون سے خلیفہ آئل ریفائنری قائم کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہترین ذہن موجود ہیں جو دنیا میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ اب ہم سیکنڈ کلاس کی بجائے فرسٹ کلاس میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کو بہترین مواقع فراہم کرنے پر دنیا نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ لاہور میں موٹر وے کے نزدیک انڈسٹریل زون قائم کیا جا رہا ہے یہ چینی سرمایہ کاروں کے لئے مختص ہو گا لیکن اس میں پاکستانی سرمایہ کار بھی چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال میں پانچ بلین ڈالر کی بین الاقوا می سرمایہ کاری متوقع ہے ‘ ہماری شرح ترقی دیگر ایشیائی ممالک کی نسبت بہت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی ہے جس سے صنعتی اداروں کو فائدہ ہو گا۔ مختلف نیشنل کمپنیوں اور پرائیویٹ اداروں کو انفراسٹرکچر مہیا کرنے کے لئے حکومت تعاون فراہم کر رہی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ آئی سی آئی نے پاکستان میں بہترین سرمایہ کاری کی ہے ‘ اس ادارے نے معاشرے اور ماحول کی بہتری کے لئے بھی بھرپور اقدامات کئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی انسانیت کیلئے بڑا خطرہ ہیں کیمیائی مواد تیار کرنے والے ادارے محتاط رویہ اختیار کریں اور ماحول کو آلودہ ہونے سے بچائیں اور اس کیلئے محتاط انداز اپنائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے جی ڈی پی کی شرح 7.4 ہو چکی ہے

کھیوڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں