پنڈ دادن خان،ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم، ماں 2بچوں سمیت جاں بحق

ہفتہ 11 جون 2016 11:33

پنڈ دادن خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جون ۔2016ء ) پنڈ دادن خان میں ٹرک اور موٹر سائیکل میں ہونیوالے تصادم میں ماں اور دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کے نتیجے میں باپ زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

کھیوڑہ روڈ پر ٹرک اورموٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں میں ماں دو کمسن بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی جبکہ باپ زخمی ہوگیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لا شوں اور زخمی کو تحصیل ہیڈکواٹر پنڈ دادن خان منتقل کردیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیاہے۔ کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ زخمی کی طبی امداد جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کھیوڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں