دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے ،نواب ثناء اللہ خان زہری

سانحہ مستونگ ملک میں انارکی پھیلانے اور انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ،سابق وزیراعلی بلوچستان

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:01

دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے ،نواب ثناء اللہ خان زہری
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان پی بی 38سے پارٹی کے نامزد امیدوار نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے سانحہ مستونگ کا واقعہ ملک میں انارکی پھیلانے اور انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ، اس طرح کی سازشوں کو ملکر پوری قوم کو ناکام بنانا ہوگی ۔

سانحہ مستونگ کا واقعہ صرف چند خاندانوں کا نہیں بلکہ پوری قوم کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ، یہ ہمارے فرزند ہمارے عظیم سپوت تھے جو ہم سے جدا کیئے گئے ، اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ شہداء کی مغفرت اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطاء فرمائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے خلق جھالاوان خضدار میںدعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل نواب ثناء اللہ خان زہری نے شہدائے مستونگ کی مغفرت ، بلند درجات اور ان کے لواحقین کے صبر جمیل کے لئے خود دعاء کرائے ، وہاں موجود لیگی کارکنان اور ان کے ووٹرز نے بھی ان کے ساتھ مل کر دعاء کی ۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) خضدار سٹی کے صدر منیراحمد قمبرانی ، جنرل سیکریٹری چیف محمد نور زہری و دیگر رہنماء و کارکنان میر نیاز زہری ، میر محمد اقبال زہری ، مرتضیٰ زہری ، طلحہ زہری ، میر محمد رمضان شیخ ، چیئرمین عبدالحی زہری بھی موجود تھے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں