خضدار کے علاقے میں مختلف واقعات میں 2افراد ہلاک جبکہ 2زخمی

اتوار 12 اگست 2018 18:50

خضدار۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) خضدار میں دو مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق اتوار کو خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے سونارو کے مقام پر ڈمپر اور ٹرالر میں تصادم ک نتیجے میں ایک شخص یحییٰ خان جاں بحق جبکہ نور محمد شدید زخمی ہوگیا جبکہ دوسرے واقعہ میں تحصیل آڑنجی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوراحمد ولد پھلان جاں بحق جبکہ عبدالکریم زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

لیویز نے نعشیں اورزخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد رثاء کے حوالے کردی گئیں۔ لیویز نے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں