بی این پی مفادات سے بالا تر ہوکر صرف اور صرف بلوچ قوم کے مدعا اور کاز کو لیکر اپنی سیاست کو آگے بڑھا رہی ہے،سردراختر جان مینگل

اتوار 13 اکتوبر 2019 22:55

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد ایم این اے و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہاہے کہ ہماری سیاست روزِ روشن کی طرح عیاں ہے، بلوچستان کے مظلوم عوام پسے ہوئے طبقات و کرب سے گزرنے والے خاندانوں کی اسمبلی سمیت دیگر عوامی فورمز پرنمائندگی کرتے ہوئے اپنے سیاسی مشن کی پیروی کررہے ہیں، ہم آج اپنے موقف پر جس طرح قائم ہیں آئند بھی اسی طرہ امتیاز کو اپنا کر بلوچ قوم کی قیادت و رہنمائی اسی تسلسل کے ساتھ کریں گے، بی این پی کے بہادر رہنماء و کارکنان مجھ سمیت پوری بلوچ قوم کو فخر حاصل ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں وڈھ میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز بی این پی کے قائد سے شہید نوابزادہ امان اللہ زہری کے فرزند میر شہزاد زہری سمیت دیگر ضلعی عہدیدار و کارکنانے ملاقات ہوئی اور انہوں نے سیاسی و علاقائی صورتحال پر گفتگو کی۔ بی این پی کے قائد سردار اخترجان مینگل نے کہاکہ بی این پی مفادات سے بالا تر ہوکر صرف اور صرف بلوچ قوم کے مدعا اور کاز کو لیکر اپنی سیاست کو آگے بڑھا رہی ہے۔

ہمیں وزارتوں اور مراعات سے کوئی سروکار نہیں ہے، جب کوئی ایک لاپتہ فرد بازیاب ہوکر بخیرو عافیت گھر پہنچ جاتاہے تو وہ ہمارے لیئے خوشی کا لمحہ ہوتا ہے اسی لمحے ہم اطمینان محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی این پی کے کارکنان و رہنما ئوں کی قربانیاں دیدنی ہیں، شہادتوں، صعوبتوں اور مظالم نے ہمارے قافلے میں شامل سیاسی ورکرز کے قدم اور ارادوں کو کسی بھی مرحلے پر متزلزل نہیں کیا یہ سیاسی و جمہوری جرت مندی ہماری تاریخ کا حصہ بھی ہے اور ہمارا مستقبل بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں