حب میں بہہ جانے والے تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے،محمد ہاشم غلزئی

حکومت کے موثرانتظامات ،خصوصی مشینری کے ذریعے بہہ جانے والے افراد کی نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں،متاثرین کو خیمے اور کھانابھی فراہم کردیا گیا،کمشنر قلات

منگل 4 جولائی 2017 22:17

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2017ء)کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاہے کہ حب میں سیلابی پانی میں بہہ جانے والے تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ، حکومت نے موثرانتظامات کرت ہوئے خصوصی مشینری اور دیگر ضروری وسائل کے ذریعے بہہ جانے والے افراد کو تلاش کرکے ان کی نعشیں نکال کرانہیں ان کے ورثاء کے حوالے کردیا ، اور متاثرین کو خیمے اور کھانابھی فراہم کردیا گیا، جب کہ انہیں معاوضہ بھی ادا کردیا جائیگا ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوںنے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر خضدار اورنگزیب بادینی بھی موجود تھے ۔ کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ حب میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے متعدد افراد پانی کے ریلے میں بہہ گئے تھے ہم نے تمام ضروری انتظامات کرتے ہوئے انہیں ریسکیو کرلیا ، مون سون کی بارشوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ندی نالوں میں طغیانی آنے کا اندیشہ بھی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں لو گ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ندی نالوں کے کنارے رہنے کی بجائے محفوظ مقامات پر منتقل ہوں ،اور لوگ گاڑیوں میں سفرکررہے ہیں وہ بھی خصوصی طور پر احتیاط کرتے ہوئے جلدی پہنچنے کی بجائے پانی گزرنے کا انتظار کریں ،تاکہ وہ کسی بھی خطرے سے بچ سکیں۔حب کا جو واقع پیش آیا وہ لوگ پانی کے راستے گھر بنا کر رہ رہے تھے پانی کا بہت بڑا ریلا آیا اور انہیں بھا کر لے گیا ، جس کی وجہ سے متعدد افراد لاپتہ تھے جنہیں خصوصی مشینری اور دیگر آلات کا ذریعے تلا ش کرکے ریسیکو کا کام مکمل کرلیا گیا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں