نسل نو کو علم کی زیور سے آراستہ کرنا ،مستقبل کا معمار بنانا ہر طبقہ فکر کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ،حاجی محمد عالم جتک پرنسپل بلوچستان ریزیڈنشل کالج خضدار

پیر 25 ستمبر 2017 19:07

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) بلوچستان ریذیڈینشل کالج خضدارکے پرنسپل حاجی محمد عالم جتک، جے یوآئی خضدار کے جنرل سیکریٹری و ڈپٹی چیئرمین خضدار میونسپل کارپوریشن مفتی عبدالقادر شاہوانی ،رجسٹرار خضدار انجینئر یونیورسٹی شیراحمد قمبرانی ،پروفیسر مولانا علی اکبر ساسولی ، مولانا محمد صدیق مینگل ،خلیل احمد آکسفورڈ، عبیداللہ زہری ، حافظ عبدالخالق شاکر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنی نسل نو کو علم کی زیور سے آراستہ کرنا اور انہیں مستقبل کا معمار بنانا ہر طبقہ فکر کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔

ان خیالات کااظہارا نہوںنے اسکول آف اسلام اینڈ اڈرن سائنسز خضدار کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات و نتائج کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب طلباء اساتذہ منتظمین اور مہمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

بی آر سی خضدار کے پرنسپل حاجی محمد عالم جتک نے کہاکہ محنتی اساتذہ اور منتظمین کی کاوشوں کی وجہ سے یہ تعلیمی ادارہ اسلامی اور جدید علوم کے فروغ کے لئے بھر پور انداز میں کوشش کررہاہے ۔

آج ہم نے بچوں کی ٹیلنٹ اور استعداد کار کو دیکھ کر ہم کافی حد تک متاثر ہوئے ۔یقینا جب محنت کی جائے تو نتائج کا ملنا کوئی مشکل بھی نہیں ہے ۔ ادارہ ہذا میں جس طرح باصلاحیت ماہرین علم کی موجودہ میں نئی نسل کو تعلیم دی جارہی ہے اس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ ہمارا تعلیمی حوالے سے کافی روشن اور تابناک ہے ۔ تقریب سے ڈپٹی چیئرمین میونسپل کارپوریشن خضدار مفتی عبدالقادر شاہوانی نے کہاکہ غیر سرکاری تعلیمی ادارے گورنمنٹ کی بھی کافی حد تک مدد کررہے ہیں ، یہاں بچوں کا قابل اساتذہ کی موجودگی میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں باصلاحیت حوصلہ افزا ء ہے ۔

تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت و اخلاقیات کا ہونا بھی لازمی ہے اس شعبے پر جس طرح تعلیمی ادارے کے منتظمین محنت کررہے ہیں وہ متاثر کن ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں