یوم عاشور پر سکیورٹی کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ

ہفتہ 30 ستمبر 2017 21:00

ْ خضدار۔30 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔خضدار میں لیویز پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہوگی جب کہ شاہ نورانی میں بھی زاکرین کے لئے فول پروف اقدامات کیئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ صبر و تحمل برداشت اور قربانیوں کا مہینہ ہے۔

(جاری ہے)

شہدا ء کربلا کی قربانیاں عالم انسانیت کے لئے ایک درس کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ہمیں چاہیئے کہ اخوت اور بھائی چارگی کو فروغ دے کرسنت نبویؐ پر عمل پیرا ہوکر اپنی زندگی گزاریں ۔ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے کہا کہ خضدار میں یوم عاشور کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔ ما تمی جلوس کے روٹس کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا۔ تمام داخلی اور خارجی راستے بھی آمد و رفت کے لیئے بند ہوں گے جب کہ شاہ نورانی کے مقام پر یوم عاشور اور ماتمی جلوس کے لئے حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ جہاں پر ماتمی تقریبات کی نگرانی ڈپٹی کمشنر خضدار خود کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں