بلوچستان میں قحط سالی کے باعث صوبے میں عوام کا کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے ،یونس عزیز زہری

پیر 17 ستمبر 2018 22:58

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ بلوچستان میں قحط سالی کے باعث صوبے میں عوام کا کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے ، صوبے میں نہ کوئی صنعت ہے اور نہ ہی اتنی زراعت ہے کہ عوام الناس کے لئے روز گار کے اسباب پیدا ہو ،صوبے کے عوام کی غربت اور پسماندگی کی کوئی ثانی نہیں ہے ،مجبوری کی صورت میں لوگ ڈیزل کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور وہ انتہائی مشقت و محنت کے بعد چند روپے جمع کرکے اپنے اور اپنے بچوں کی پیٹ پال لیتے ہیں ، ایسے میں بقلم یک جنبش ڈیزل کے کاروبار سے وابستہ لوگوں کو گھر بٹھانے سے بے روزگار کا طوفان امڈ آئیگا، جو کسی بھی صورت میں حکومت کے حق میں نہیں ہوسکتا ہے ۔

یہ بات انہوںنے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء میر یونس عزیز زہری نے کہاکہ بلوچستان ایک غریب صوبہ ہے اور یہاں کے باشندے غریب سے غریب تر ہوتے جارہے ہیں ، ان کے لئے نرمی کا عنصر ضرور ڈھونڈنا ہوگا تاکہ بلوچستان کے محنت کشوں کے گھر کا چولہا جل سکے ، جو لوگ ڈیزل کے کاروبارکرتے ہیں ان میں سے اکثریت ان لوگوں کی ہے جو دو وقت کی روٹی کے لئے اس کاروبار سے وابستہ ہیں ، ایسے بے روزگار محنت کش و مزدوروں کو فاقہ کشی پر مجبور کرنا کسی بھی طرح دانشمندانہ فعل نہیں ہے ۔

انہوںنے کہا کہ حکومت عوام کے لئے کاروبار کے ذریعے اور مواقع تلاش کرنے میں اپنا وقت صرف کرے نہ کہ انہیں بے روزگار کرکے ان کے چہروں پر مایوسی لائے ، میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھا کہ جے یوآئی مساوات انصاف کے قائل اور مظلوم کی ساتھی پارٹی ہے جو ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی جدوجہد کریگی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں