قلات ڈویژن کے تمام اضلاع تاریخی و اہمیت کے حامل ہیں ،بشیراحمد بنگلزئی

اضلاع و علاقوں کے عوام سے میری شناسائی برسوں کی ہے ، کوشش ہوگی کہ درست سمت نظام کو لیکر چلاجائے،کمشنر قلات ڈویژن

بدھ 17 اکتوبر 2018 17:24

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) کمشنر قلات ڈویژن بشیراحمد بنگلزئی نے کہاہے کہ قلات ڈویژن کے تمام اضلاع تاریخی و اہمیت کے حامل ہیں ، ان اضلاع و علاقوں کے عوام سے میری شناسائی برسوں کی ہے ، کوشش ہوگی کہ درست سمت نظام کو لیکر چلاجائے ، جاری ترقیاتی منصوبوںکی نگرانی و مانیٹرنگ کاموثر نظام قائم کرکے ڈویژن کے تمام اضلاع میں معیاری انداز میں ان کو پورا کیا جائیگا تاکہ عوام کو ان سے مستفید ہونے کا موقع میسر آسکے ۔

ضلع خضدار و قریبی علاقے اس لیئے اہمیت کے حامل ہیں کہ یہ گوادر کے بعد سی پیک کے لئے دوسرا مرکز بننے والے ہیں ،خضدارمستقبل و قریب میں معاشی ترقی کا جنکشن ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کمشنرسیکٹریٹ کے ملازمین سے بھی انہوں نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کمشنر قلات ڈویژن بشیراحمد بنگلزئی بدھ کے روز بطور کمشنر قلات ڈویژن اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ، اور مختلف محکمہ جات کے آفیسرز ، کمشنر سیکٹریٹ کے ملازمین ، صحافی برادری ، غیر سر کاری اداروں کے نمائندگان، سیاسی رہنماء ، وکلاء برادری و مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر سومار خان ،صحافیوں کا وفد ، بی آر ایس پی کے بلال گچکی و دیگر موجود تھے ۔ کمشنر قلات ڈویژن بشیراحمد بنگلزئی نے کہاکہ میں خضدار میں اس سے قبل بھی رہاہوں اور مجھے یہاں کام کرنے کا موقع ملا ہے یقینا یہاں کے لوگ بے حد نفیس و محبت دینے اور محبت لینے والے ہیں ایسے لوگوں کے درمیان رہ کر مذید تندہی ،خوشگوار ماحول اور بہتر انداز میں کام کرنے کا موقع ملیگا ، ڈویژن کے اضلاع وسیع وعریض علاقوں پر مشتمل ہیں تاہم وسائل محدود اور مسائل زیادہ ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دیں، مانیٹرنگ کا موثر نظام قائم کیا جائیگا ، تاکہ،عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہو ، منصوبے بروقت مکمل ہوں ، اور عوام ان سے استفادہ حاصل کرسکیں کمشنر قلات بشیراحمد بنگلزئی نے ملازمین و محکمہ جات کے آفیسرز سے خطاب و گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی ادارے میں آفیسرز اور ملازمین کا کردار اہمیت کے حامل ہوتا ہے ، سرکاری مشینری کا دارومدار ان کی محنت و لگن پرہوتی ہے وہ اپنا کام دیانتداری اور محنت و لگن کے ساتھ سرانجام دیں ۔

تاکہ عوام سے متعلق معاملات خوش اسلوبی کے ساتھ بروقت حل ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں