طلباء اپنا مستقبل سنوارنے کیلئے تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کریں،ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ

طلباء کا ہر لمحہ قیمتی اور انمول ہے ،طلباء پر ہی ملکی ترقی کا انحصار ہے ، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار

پیر 18 مارچ 2019 23:17

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے کہاہے کہ طلباء تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو خود سنوارنے میں کردار ادا کردیں ،طلباء کا ہر لمحہ قیمتی اور انمول ہے ،طلباء پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ وقت کو قیمتی بنا کر اپنے مستقبل کو سنوارنے میں کردار ادا کریں اور مستقبل ہی کے معمار بن جائیں ان خیالا ت اظہار انہوںنے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں طلباء کو درپیش مسائل کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر مشتاق احمد شاہ، رجسٹرار انجینئر لیاقت علی لہڑی، ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن انجینئر رضا زہری ، ڈایئریکٹر پی اینڈ ڈی انجینئر حامد طارق اور تدریسی شعبہ جات کے چیرمینزو انتظامی اُمو ر کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جامعہ میں زیر تعلیم طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مذید کہا کہ طلباء پر ہی ملکی ترقی کا انحصار ہے اس لیئے وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کریں، تاکہ صلاحیتوں سے آراستہ انجینئر بن کر وہ یہاں سے فارغ ہوں۔

کسی بھی ادارہ میںطلباء کے لئے تعلیمی ماحول کاہونا لازمی ہے آج کے اس پروگرام کا مقصد بھی یہی ہے کہ ادارہ میں موجود طلباء سے اُنکو درپیش مسائل دریافت کر کے اُن کو حل کیا سکے۔ مسائل استفسار کرنے کے اس مجلس میںطلباء کی ایک کثیر تعداد موجود تھی جن سے وائس چانسلرنے مسائل دریافت کی اور انہیںحل کرنے کی ہدایات جاری کردیئے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں