پاکستان کے ترقی کے دروازے بلوچستان سے ہو کر گزرتی ہیں، میجر جنرل سعید احمد ناگرا

ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے مٹھی بھر ملک دشمن عناصر کو ان کے عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے، آئی جی ایف سی بلوچستان ساوتھ

منگل 23 جولائی 2019 00:01

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) آئی جی ایف سی بلوچستان ساوتھ میجر جنرل سعید احمد ناگرا (ہلال امتیاز ملٹری) نے کہا ہے کہ پاکستان کے ترقی کے دروازے بلوچستان سے ہو کر گزرتی ہیں،اس ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے مٹھی بھر ملک دشمن عناصر کو ان کے عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے،ایف سی کے جوانوں کی صلاحیتوں پر قوم کو مکمل اعتماد ہے ایف سی کے جوان قوم کی امنگوں پر بھر پور اتر کر ملک و قوم کی تحفظ کے لئے ہر ممکن قربانی دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے زیر اہتمام ریکروٹس کی 63 ویں بیج پاسنگ آوٹ پریڈسے خطاب کرتے ہوئے کیا،550 جوان تربیت حاصل کر کے باقاعدہ ایف سی بلوچستان کا حصہ بن گئے،جن میں 150 کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے اس موقع پرسیکٹر کمانڈر ایف سی ساوتھ بریگیڈئر ثاقب مرزا،کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل ارشد محمود ملک،سردار بلند خان غلامانی،سردار حیات خان ساجدی،انجمن تاجران خضدارکے صدر حافظ حمید اللہ مینگل،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر خضدار محمد زکریا شاہوانی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر خضدار تنویر احمد کرد،محمد طارق زہری،قبائلی عماہدین،اعلیٰ سول و فوجی آفسران خواتین و حضرات کے علاوہ پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کے عزیز و رشتہ دار بھی موجود تھے قبل ازیں آئی جی آیف سی بلوچستان ساوتھ میجر جنرل سعید احمد ناگرا(ہلال امتیاز ملٹری) شہریوں سے گھل مل گئے ان کے مسائل دریافت کئے تقریب سے آئی جی ایف سی بلوچستان ساوتھ میجر جنرل سعید احمد ناگرا(ہلال امتیاز ملٹری) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے جوان اپنی تربیت مکمل کرکے آج سے فورس کا حصہ ہوگئے جن کے کندھوں پر صوبے کے سرحدوں کی حفاظت صوبے کی امن، خوشحالی وترقی کے لئے کام کر نا ہے،مٹھی بھر ملک دشمن عناصر دشمن قوتوں کے آلہ کار بن کر یہاں کے امن کو نقصان پہنچانے اور ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسی طرح یہاں کے نہتے عوام اور،فورسز کو نشانہ بناتے ہیں ایف سی کے جوان،ان کے عزائم خاک میں ملا رہے ہیں ان کے عزائم ہم عوام کے تعاون سے ناکام کرکے دم لیں گے انہوں نے کہا کہ تربیت حاصل کر کے باقاعدہ فورس کا حصہ بننے والے جوانوں کی تربیت و صلاحیتوں پر ہمیں بھر پور اعتماد ہے یہ جوان یاد رکھیں دشمن قوتوں کو نیست و نابود کرنے اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے اور بلوچستان میں امن کا جھنڈہ سر بلند کرنے کے حوالے سے انہیں چیلنجوں کا سامنا کرنا ہوگا ان چینلجوں کا مقابلہ کر کے ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملا نا ہماری زمہ داریوں میں سے سب سے بڑی زمہ داری ہے ان کا کہناتھا کہ بلوچستان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے یہاں کے لوگ محب وطن اور پیار کرنے والے لوگ ہیں ہم بھی ان سے دل جان سے پیار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقی کا سفر جاری ہے انشا ء اللہ یہ سفر مزید جاری رہے گا تقریب کے اختتام پر پاس آوٹ کرنے والے جوانوں میں آئی جی ایف سی بلوچستان ساوتھ میجر جنر سعید احمد ناگرانے حلف لیا جبکہ ٹریننگ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں سرٹیفکیٹس،شیلڈ وغیرہ تقسیم کی گئی تقریب میں اعلی سول و فوجی حکام،قبائلی عمائدین عوام الناس خواتین و بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں