اسسٹنٹ کمشنر ابرہیم شاہ نے گزشتہ روز شہر کے مختلف گورنمنٹ سکولوں کا دورہ

کمروں کی چھتوں کی حالت ابتر ہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے ،اساتذہ کی گفتگو

ہفتہ 11 ستمبر 2021 00:18

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2021ء)ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ابرہیم شاہ نے گزشتہ روز شہر کے مختلف گورنمنٹ سکولوں کا دورہ کیا جن میں گورنمنٹ گرلزمڈل سکول لزو۔گورنمنٹ گرلز مڈل سکول نامجو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوشک شامل تھے۔ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول لزو کی تمام کلاسسز کا جائزہ لیا طالبات سے سوالات کئے اور اساتذہ کرام کے حاضری رجسٹر چیک کئے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیچرز نے اسسٹنٹ کمشنر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کمروں کی چھتوں کی حالت ابتر ہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی نا خوشگوار واقع پیش آسکتا ھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے جلد چھتوں کی مرمت کی یقین دہانی کرائی۔

جبکہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول نیامجو کا دورہ کے دوران چوکیدار کی مسلسل 6 ماہ غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چوکیدار کے خلاف کاروائی کا حکم دیا سکول میں زیر تعمیر نا مکمل ہونے والی بلڈنگ کا سختی سے نوٹس لیا اس موقع پر اساتذہ کرام نے کہا کہ کمرے نہ ہونے کی وجہ سے ایک کمرے میں تین تین کلاسسز لینے پر مجبور ہیں سکول کے ٹوئیلٹس نان فنکشنل ہیں سکول کی چار دیواری کے گیٹ۔

(جاری ہے)

نہ ہونے کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسسٹنٹ کمشنر نے مذکورہ ٹھیکیدار کے خلاف قانونونی کاروائی کرنے کا حکم دیا۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں