حکومت تعلیم کے فروغ اورتعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی

پیر 28 نومبر 2016 18:24

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے فروغ اورتعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ریذیڈیشنل کالج خضدار کے دورے کے موقع پر کالج انتظامیہ سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ ،ضلعی پولیس آفیسر خضدار محمد اشرف جتک،فرنٹیئر کور قلات اسکائوٹس کے میجر سعید احمد اور زونل کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اسرار احمد عمرانی بھی ان کے ہمراہ تھے، کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ معیاری تعلیم پرخصوصی توجہ دی جائے تاکہ نئی نسل مستقبل کے چیلنجوں سے نبرد آزما ہو، پرنسپل بلوچستان ریذیڈیشنل کالج خضدار حاجی محمد عالم جتک نے کمشنر قلات کو ادارے کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا جس پر کمشنر نے ان کو درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں